جماعت اسلامی کا ’’فلسطین فنڈ کیمپ‘‘ اکھاڑنا قابل مذمت: ذکراللہ مجاہد

لاہور(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کے فلسطینی مسلمان بھائیوں کی امداد کے لئے لگائے گے’’فلسطین فنڈ کیمپ‘‘ لاہور، چیچہ وطنی، اوکاڑہ میں اکھاڑنے اور کارکنوں کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنا قابل مذمت اقدام ہے۔۔ان خیالات کا اظہار لاہور پریس کلب میں امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے امیر جماعت اسلامی ضلع لاہور ذکر اللہ مجاہد، چودھری محمود الاحد،جبران بٹ اور محمد فاروق چوہان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کا ایشو ہے۔پاکستان کے بائیس کروڑ مسلمانوں کے جذبات اور دل فلسطینی بھائیوںکیلئے دھڑکتے ہیں۔آج امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی ہدایت پر لاہور پنجاب سمیت پورے ملک بھر میں ’’یوم امداد فلسطین‘‘ منایا گیا۔جس میں عوام الناس نے بھر پور شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن