محکمہ فشریز کا اعزاز‘ مچھلی کی مصنوعی بریڈنگ کا عمل کامیابی سے مکمل 

Jun 01, 2021

لاہور(وقائع نگار)محکمہ فشریز پنجاب کے ماہرین کی ٹیم نے تین سال کی جدوجہد کے بعدویتنام کی مشہور پینگیسیئس (Pangasius) مچھلی کی پہلی پار پاکستان میںمصنوعی بریڈنگ کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیاماہرین کے مطابق اس مچھلی کا ذائقہ پاکستان کی مشہور مچھلی رہو سے بھی اچھا ہو گا اس مقصد کے لیے  چوہدری محمد اشرف، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر فشریز، نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فش ہیچری بلوکی، ضلع قصور، پر اپنے تجربات جاری رکھے ہوئے تھے ان تجربات نے پاکستان میں پہلی بار پینگیسیئس مچھلی کی مصنوعی بریڈنگ کو ممکن بنا دیا ہے اور اب اس کا بچہ مچھلی (فش سیڈ) پاکستان میں ہی تیار کیا جائے گاجس پر ڈاکٹر سکندر حیات، ڈی جی فشریز پنجاب، نے اس کامیابی کو فش فارمنگ کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل قرار دے دیا ہے۔ پینگیسیئس مچھلی جس کا آبائی وطن ویتنام ہے بنیادی طور پر تازہ پانی کی مچھلی ہے اور اپنے مخصوص ذائقے اور کانٹے نہ ہونے کی بنا پر پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہے۔  ڈی جی فشریز ڈاکٹر سکندر حیات کے مطابق پاکستان میں بھی پینگیسیئس کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

مزیدخبریں