ملتان‘ مظفرگڑھ‘ بوریوالا‘ میلسی‘ کوٹ ادو (سپیشل رپورٹر‘ علاقائی نمائندوں سے) ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں یوم انسداد تمباکو نوشی منایا گیا‘ اس دن کے حوالے ریلیاں سے نکالی گئیں اور تمبارکو نوشی کے صحت پر مضر اثرات بارے آگاہی دی گئی ڈاکٹر عبدالسمیع نے کہا کہ واک کے شرکاء سے کہا کہ پاکستان میں اس وقت روزانہ 12 سو سے زائد بچے اور نوجوان تمباکو نوشی کا آغاز کرتے ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ بورے والا اور سی ٹی سی اسلام آباد کے زیر اہتمام ریلی اور دستخطی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ بوریوالا‘ مظفرگڑھ‘ میلسی اور کوٹ ادو میں ریلیاں اور واک کا انعقاد کیا گیا مقررین نے سگریٹ کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی۔