مجھے اپنا وزن 40 کے بجائے 30 سال کی عمر میں کم کرلینا چاہیئے تھا،ریبل ولسن

ہالی وڈ اداکارہ و کامیڈین ریبل ولسن نے کہا کہ انہیں اپنا وزن 40 کے بجائے 30 سال کی عمر میں ہی کم کرلینا چاہیئے تھا۔انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنا وزن 30 سال کی عمر کم کیوں نہیں کیا۔ ریبل ولسن نے کہا کہ ہر کسی کا سفر مختلف ہوتا ہے اور یہ کوئی دوڑ یا مقابلہ نہیں ہے لیکن انہیں وزن میں کمی کر کے فائدہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنا موازنہ دوسرے لوگوں سے کرنے کی قائل نہیں ہیں لیکن انہیں وزن سے متعلق مشکلات کا سامنا کرنے والوں سے ہمدردی ہے کیونکہ وہ خود بھی اس مسئلے کا شکار رہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں جدید علاج کی سہولیات میسر رہیں،لیکن وہ معمول کے چھوٹے چھوٹے کام خود کرتی ہیں ۔ وزن کم کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی چہل قدمی کرسکتا ہے اور زیادہ پانی پی سکتا ہے۔آپ چاہے عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں چہل قدمی لازمی کریں ۔واضح رہے کہ ریبل ولسن نے گزشتہ سال 8 ماہ کے دوران اپنا وزن 18 کلو کم کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن