گلوبل وارمنگ کی وجہ سے آئس لینڈ کے گلیشیئرز سے 20 سال میں 750 اسکوائرکلومیٹرکا حصہ پگھل کرالگ ہوچکا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تحقیق میں بتاےا گیا کہ آئس لینڈ کے رقبے کا دس فیصد حصہ گلیشیئرز پرمبنی ہے ، جوسال 1890 کے بعد سے اب تک 22 ہزاراسکوائرکلومیٹر یا اٹھارہ فیصد تک گھٹ چکا ہے۔لیکن تشویشناک بات یہ ہے کہ اس حصہ میں سے ایک تہائی صرف سال 2000 میں پگھلا ہے۔اس سے قبل ماہرین خبردارکرچکے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہا تو سال 2200 تک آئس لینڈ کے تمام گلیشیئرز ختم ہوسکتے ہیں۔