اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بنچ نےجعلی اکاؤنٹس کیس میں زرداری ہاؤس اسلام آباد کے ملازم امجد اخلاق کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے ٹرانزکشن تفصیلات طلب کرلیں۔سماعت کے دوران نیب کےڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور دیگر کے علاوہ درخواست گزاروکیل فاروق ایچ نائیک عدالت پیش ہوئے،نیب نےضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ امجد اخلاق نے آصف زرادری کو جعلی اکاونٹس کے زریعے فائدہ پہنچایااور اس کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اس لیےکسی غیر معمولی ریلیف کا مستحق نہیں،طارق سلطان کے دستخطوں سے بھاری رقوم اے ون انٹرنیشنل جعلی اکاونٹ سے نکالی گئی،امجد اخلاق نے 6 لاکھ کا چیک بھی وصول کیا، استدعا ہے کہ امجد اخلاق کی ضمانت خارج کر دے،درخواست گزار وکیل نے کہاکہ نیب نے امجد اخلاق کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے،نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہاکہ طارق سلطان اور قاسم علی کا اکاؤنٹ استعمال ہوا،جعلی اکاؤنٹ اوپن کرایا گیا اور چلائے گئے،ڈھائی کروڑ، 15 کروڑ کے کیش نکالے گئے، ملزم امجد اخلاق زرادری ہاوس کا ملازم ہے کوئی اور ملزم کا ذریعہ معاش نہیں ہے،چیرمین نیب نے قانون کے مطابق ملزم کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا،عدالت نے 3 ٹرازکشن کے حوالے سے نیب کے تفتیشی کو تفصیلات دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ملزم امجد اخلاق نیب کے تفتیشی افسر سے معاونت کرے،عدالت نے سماعت 7 جون تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں زرداری ہاؤس اسلام آباد کے ملازم امجد اخلاق کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی
Jun 01, 2021 | 17:40