پائیدارمعاشی ترقی کے اعدادوشمار پراپوزیشن کاٹولہ منافقت سے کام لے رہا ہے ،یہ ٹولہ صرف پاکستان کی ترقی کو روکنے کے درپے ہے:عثمان بزدار

Jun 01, 2021 | 22:29

ویب ڈیسک

و زیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پائیدارمعاشی ترقی کے اعدادوشمار پراپوزیشن کاٹولہ منافقت سے کام لے رہا ہے ۔سٹاک مارکیٹ سمیت معیشت کے دیگر شعبوں میں بہتری آئی ہے ۔حکومتی اقدامات کے باعث اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے ۔صنعت کا پہیہ چل رہا ہے اورزرعی شعبہ میں نمایاں گروتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی اے بی سی سے ناواقف اپوزیشن صرف پوائنٹ سکورنگ میں لگی ہوئی ہے ۔یہ ٹولہ صرف پاکستان کی ترقی کو روکنے کے درپے ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام کے سفر پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت اپوزیشن کی جانب سے احتجاجی سیاست کرنا پاکستانی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔منفی سیاست کرنے والے یاد رکھیں کہ ان کی آر پار ،استعفوں اورلانگ مارچ کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے۔اب یہ عناصر معیشت کی ترقی پر پریشان نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا خواب حقیقت میں بدل رہاہےـمخالفین کی پہلے کی طرح اب بھی ہرسازش بری طرح ناکا م ر ہے گیـنیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا اور مخالفین ہمیشہ کی طرح پیچھے رہ جائیں گےـ

مزیدخبریں