لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں 36سال سے پانچ مرلے زمین کے کیس کا فیصلہ نہ ہونے پر خاتون نے ہمسایہ ملک بھجوانے کا مطالبہ کردیا۔ خاتون سیدہ شہناز نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ 36سال سے میرے کیس کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ مجھے باہر بھجوا دیا جائے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے آپ کو دوسرے ملک بھجوانے کا اختیار میرے پاس نہیں، میں کسی ادارے کو ویزا جاری کرنے کا حکم نہیں دے سکتا۔ خاتون نے استدعا کی کہ بہاولپور بنچ سے کیس پرنسپل سیٹ لاہور ہائیکورٹ پر منتقل کردیا جائے۔ عدالت نے کیس منتقلی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ نو سال کی تھی جب کیس لڑانا شروع کیا۔ آج 45 سال کی ہوچکی ہوں آج تک انصاف نہیں ملا۔
36 برس میں 5 مرلہ زمین کا فیصلہ نہیں ہوا‘ ہمسایہ ملک بھجوا دیں‘ خاتون کا ہائیکورٹ سے مطالبہ
Jun 01, 2022