قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس، آزادی مارچ میں سینیٹرز پر ہو نیوالے تشدد کا نو ٹس


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا خصوصی اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا-کمیٹی کے آغاز میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے چیئرمین کمیٹی بنا لیکن سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کمیٹی کو چلایا ہے۔جس کسی کے ساتھ بھی زیادتی ہوئی اس کا نوٹس لیا گیا اور سو موٹو بھی لئے گئے ہیں۔کمیٹی اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ کے دوران نہتے مظاہرین اور اراکین پرلیمنٹ پر تشدد کی ویڈیوز کمیٹی ممبران کو دکھائی گئی پی ٹی آئی کے ورکرز جو آئینی حق کے تحت پر امن احتجاج کر رہے تھے ان پر تشدد کیا گیا، گھروں کی دیواریں پھلانگی گئیں ، چادر اور چاردیواری کو پامال کیا گیا جو قابل مذمت ہے-پولیس کے نوجوان کی شہادت پر بھی افسوس ہے کمیٹی اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والوں جس میں سینیٹر اعجاز چودھری، سینیٹر اعظم خان سواتی، سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد، اور دیگرپنجاب اور سندھ اسمبلی کے ممبران شامل ہیں ،نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ذکر کیاسینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ میں جن کے ساتھ زیادتی ہوئی ، جن کے ساتھ تشدد کیا گیا اس حوالے سے اب تک کیا کاروائی ہوئی؟ انہوں نے پرامن مظاہرین پر فائر کئے جانے والے آنسو گیس کی تفصیلات شئیرکرنے کا بھی مطالبہ کیا- 

ای پیپر دی نیشن