فیروزپور: والدہ کی ڈانٹ پر دوشیزہ، بیروزگاری سے تنگ 5 بچوں کے باپ نے پھندا لے لیا

Jun 01, 2022


فیروزپور+ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) فیروزپور کے علاقے ماڑی میں والدہ کے ڈانٹنے پر دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھالیں، بیروزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر 5 بچوں کے باپ نے گلے میں پھندا لے لیا جبکہ فیصل آباد میں حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ کی آبادی ماڑی میں والدہ کے ڈانٹنے پر دوشیزہ(ع) بی بی نے زہریلی گولیاں کھالیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکی۔ ادھر فیروزوالہ کے علاقے نبی پورہ کے رہائشی محنت کش قیصر نے پھندا  لے کر خودکشی کرلی۔

مزیدخبریں