بلوکی: پلاٹ پر قبضہ سے منع کرنے پر محنت کش قتل‘ ملزم نعش پر تشدد کرتے رہے 


جمبر (نامہ نگار) نواحی گائوں بلوکی میں پلاٹ پر زبردستی قبضہ کرنے سے منع کرنے پر ڈنڈوں، سوٹوں،کلہاڑیوں اور اسلحہ سے مسلح 16افراد نے غریب محنت کش کوگولیاں مارکر موت کی نیند سلا دیا، جبکہ متوفی کی بوڑھی والدہ کا ایک بازو اور ایک ٹانگ توڑ کر دو بھائیوں کو شدید زخمی کر گئے۔ ملزم متوفی کی نعش کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے ویرانے میں لے گئے، سوٹے بھی مارتے رہے بلکہ نعش پر بھنگڑا ڈالتے رہے۔ متوفی مشتاق کے بھائی اشتیاق احمدکے مطابق مذکورہ14 مرلے کے پلاٹ کی رجسٹری انتقال ہاشم علی ولد عبدالستار کے نام ہے، جس پرگائوں کا بااثر صابر علی ولد عبدالغفار راجپوت زبردستی قبضہ کرنا چاہتا تھا جس کا ملزموں کے ساتھ ایک سال سے جھگڑا چل رہا تھا۔

ای پیپر دی نیشن