فائرنگ کے سنگین واقعات پر مخالفین بھی سوچنے پر مجبور ہیں،جو بائیڈن

Jun 01, 2022


واشنگٹن  (اے پی پی) امریکا کے  صدر جو بائیڈن نے  کہا ہے کہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات میں شدت آنے کی وجہ سے جو لوگ ہتھیاروں پر کنٹرول کے خلاف تھے وہ بھی اس معاملے کو حکمتِ عملی سے سلجھانے پر سنجیدہ نظر آتے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق  صدر جو بائیڈن نیٹیکساس کے پرائمری اسکول کے دورے کے  موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ماس شوٹنگ کے سنگین واقعات پر مخالفین بھی سوچنے پر مجبور ہیں اور انہوں نے کانگریس کو ہتھیار خریدنے والوں کے ریکارڈ کی چھان بین اور دوسرے اقدامات  کے  بہتر انتظام کے لیے نئے قانونی بل کو پاس کرنے  کے لیے  دبا ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

مزیدخبریں