لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر، خادم حسین 

Jun 01, 2022


لاہور(این این آئی )تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔ ملک بھر میں پاور پلانٹ ایندھن کی عدم دستیابی اور معمولی خرابیوں کے باعث بند پڑے ہیں ،حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے بند پاور پلانٹ فی الفور فعال کروائے، کیونکہ ملک کا صنعتی شعبہ لوڈشیڈنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے ہی ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔بار بار لوڈ شیڈنگ سے صنعتی پیدوار میں کمی اورملکی آرڈر پورے کرنے میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے، جس سے صنعتکاروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا اندیشہ ہے، اس لیے وزیراعظم صنعتی شعبہ کو مسلسل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ ملک میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔ 

۲ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں