خربوزہ کی پیداواربڑھانے کیلئے کھادوں اور آبپاشی پرخصوصی توجہ دی جائے،محکمہ زراعت


قصور (اے پی پی)ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے کہا ہے کہ خربوزہ کی زیادہ پیداوارحاصل کرنے کے لئے کھادوں اور آبپاشی پرخصوصی توجہ دی جائے بوائی کے وقت ایک بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش پٹڑیاں لگانے کے لئے لگائے گئے نشانوں پربکھیردیں اور پھر اورپٹڑیاں بنائیں پھر فصل اگنے کے بعد گوڈی کرکے تین چار پتے نکال لیں تو آدھی بوری یوریافی ایکڑڈالیں اور پانی لگائیں اس کے بعدپھول آنے پر آدھی بوری یوریامزید ڈالیں اس سے پیداوارمیں خاطرخواہ اضافہ ہوجائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن