مظفرگڑھ (اے پی پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی کی ایک اور کوشش ناکام بنادی، ملک شاپس پر سپلائی کیا جانیوالا سینکڑوں لٹر مضر صحت دودھ پکڑلیا، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کے مطابق ہیڈ محمد والا کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران 2000 لٹر ملاوٹی دودھ سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی،جدید لیکٹوسین مشین کے ذریعے ٹیسٹ کرنے پر دودھ میں پانی اور مضر صحت کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی اور دودھ میں فیٹس اور غذائیت کی کمی بھی پائی گئی،2000 لٹر مضر صحت دوودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا،تلف کیا جانے والا مضر صحت دودھ ملتان اور اس کے گردونواح میں ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا،اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے کہا کہ دودھ کے نام پر سفید زہر کی فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ دودھ بچوں بڑوں سب کی بنیادی غذا ہے اس میں ملاوٹ کرنے والے معاشرے اور قوم کے مجرم ہیں۔
ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔