کراچی (اسپورٹس رپورٹر )دنیا کے 7 براعظموں کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کا عزم لیے پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی دینالی کو سرکرلیا۔اسد علی میمن کے مطابق وہ شمالی امریکا کی ریاست الاسکا میں واقع 6 ہزار 190 میٹر بلند چوٹی دینالی کی ٹاپ پر 28 مئی کو پہنچے تھے اور وہ سمٹ کے بعد واپس بیس کیمپ پہنچ چکے ہیں۔اسد علی میمن ساتوں براعظموں کی سات چوٹیوں کو سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ماؤنٹ دینالی ان کے اس مشن کی چوتھی چوٹی تھی۔وہ اس سے قبل یورپ کی بلند ترین چوٹی البروس جس کی اونچائی 5 ہزار 642 میٹر ہے، کو 2019 میں سر کرچکے ہیں۔ 2020 میں انہوں نے جنوبی امریکا کی اکونکوگوا اور 2021 میں افریقا کی چوٹی کیلیمنجرو کو سر کیا تھا۔اسد کی نظریں اب آسٹریلوی ریجن کی پہاڑی کارسٹن پائرامڈ کو سر کرنے پر ہیں۔اسد سے قبل پاکستانی کوہ پیما مرزا علی بیگ دنیا کے سات براعظموں میں سات بلند ترین چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔
پاکستانی کوہ پیما اسد علی نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سرکرلی
Jun 01, 2022