گوادر (بیورورپورٹ) حق دو تحریک بلدیاتی اداروں کو خدمت کا محور بنائے گی۔ حق دو تحریک کے بلدیاتی کونسلروں کی کامیابی عوام کا چالیس سالہ نظام سے بیزاری کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ حق دو تحریک کے بلدیاتی کونسلر خدمت اور دیانت کی بہترین مثال قائم کرینگے۔ حق دوتحریک پر اعتماد کرنے پر ضلع گوادر کے عوام کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ ان شاء اللہ مایوس نہیں کرینگے۔ ان کا خیالات کا اظہار حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن، سینئر رہنماء حسین واڈیلہ اور حق دو تحریک گوادر کے کنونیئر شریف میانداد نے میرین ڈرائیو پر عوام سے اظہار تشکر کے سلسلے میں جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ جلسہ کے آغاز سے قبل شکرانے کے نوافل اداکئے گئے۔ جلسہ کا آغاز بلوچی ترانہ ما چکیں بلوچانی سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ضلع گوادر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے عام انتخابات میں بھی حق دو تحریک سیاسی اشرافیہ کو شکست فاش سے دوچار کریگی۔