کوئٹہ(بیورورپورٹ)صوبائی سیکرٹری مواصلا ت و تعمیرات روشن علی شیخ کی زیر صدارت زیارت سنجاوی شاہراہ کی تعمیر سے متعلق اعلی سطح اجلاس ہوا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ/ترقیات مزمل حسین ہالیپوٹو چیف انجینئرڈیزائن سجاد بلوچ ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار کاکڑ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر زیارت سنجاوی روڈ غلام محمد زہری کے علاوہ محکمہ کے اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر زیارت سنجاوی روڈ غلام محمد زہری نے کہا کہ اس شاہراہ کی مجموعی لمبائی 134 کلومیٹر ہے جب کے پہلے مرحلے میں 64 کلومیٹر کی شاہراہ خانی بابا کراس تا زیارت جون 2023 تک مکمل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں زیارت تا سنجاوی شاہراہ کو جون 2024 تک پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے گا۔
زیارت سنجاوی شاہراہ کی تعمیر سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس
Jun 01, 2022