گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کی جانب سے گوجرانوالہ بھر کے سکولوں کالجزکے طالب علموں میں '' تمباکونوشی کے نقصانات '' کے عنوان پر پوسٹر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اس سلسہ میں ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کی جانب سے ھائر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ میں انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر ''فرسٹ ڈپٹی کمشنرگوجرانولہ آوارڈ اورآرٹ نمائش'' کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیرحسین بٹ نے خصوصی طورپرشرکت کی سی ای اوایجوکیشن سرفرازاحمد ،حافظ نعیم مشتاق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹربرائے تمباکو کنٹرول سمیت سکول کالجزکیاساتذہ اورطالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرگوجرانولہ نے آرٹ ایگزیبیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا جب کے پوسٹرمقابلوں میں پہلی دوسری تیسری پوزیشن لینے والے طالب علموں کو انعامات سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نئی نسل کو تمباکو نوشی کے نقصانات سے پاک نسل بنانے میں کوشاں ہے۔پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد تمباکو سے لاحق بیماریوں کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں جن کی روزانہ تعداد438 بنتی ہے۔