عمران خان نے4 سال عوام کی خدمت کی ہوتی تووہ ان کیلئے باہر نکلتے: علی حیدر گیلانی

Jun 01, 2022

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)عمران خان کااصل چہرہ عوام کے سامنے آ گیا ہے ،فلاپ مارچ میں عمران خان پشاور سے سرکاری وسائل کے ساتھ سڑکوں پر گھومتے  رہے لیکن عوام باہر نہیں نکلے ۔اگر عمران خان نے چار سال عوام کی خدمت کی ہوتی تو تو لوگ ان کے لیے باہر نکلتے۔ان  خیالات کا اظہار صوبائی وزیر علی حیدر گیلانی نے پیپلز پارٹی گوجرنوالہ کے ستی سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمد صغیر بٹ نے  علی حیدر گیلانی کو صوبائی وزیر پنجاب کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ صوبائی وزیر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ کارکنوں کو ان کے جائز حقوق دلوانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، گوجرانوالہ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے بھی خصوصی فنڈز کا اجرا کروایا جائے گا اور گوجرانوالہ شہر کے مکینوں کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد گوجرانوالہ کا دورہ کروں گا اور پارٹی کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑا رہنے والے کارکنوں سے ملاقات کی جائے گی۔

مزیدخبریں