علی پورچٹھہ کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: سروش اقبال

علی پورچٹھہ(نامہ نگار ) شہر کی تعمیر و ترقی اور بنیادی مسائل کے حل کے  لیئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے صفائی کا مسئلہ چند روز میں حل کر دیا جائے گا اس کے بعد روٹین وائز صفائی ہو گی یہ بات میونسپل کمیٹی علی پورچٹھہ کے نئے چیف آفیسر سید سروش اقبال نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا شہر کی آبادی بہت زیادہ بڑھ چکی ھے  جبکہ عملہ صفائی وہی ھے جو کئی سال پہلے تھا جو کہ بہت کم ہے اس لیئے مسائل پیدا ہوتے ہیں انھوں نے شہریوں سے  بھی کہا کہ وہ عملہ صفائی سے تعاون کریں اور گھروں کی گندگی شاپر میں ڈال کر دروازے پہ رکھ دیں عملہ صفائی اٹھا لے گا انھوں نے کہا کہ شہری گندگی گلیوں میں پھینک دیتے ہیں جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں رسولنگر روڈ قادر روڈ گوجرانوالہ روڈ کے معانیے کے دوران ناجائز تجاوزات والوں کو پیغام دیا کہ از خود تجاوزات کا خاتمہ کر دیں ورنہ آپریشن کے دوران ان کا سامان ضبط کر لیا جائے گا واضح رہے کہ ان کے پیش رو گلریز وڑائچ کا تبادلہ چوا سیدن شاہ کر دیا گیا ھے سید سروش اقبال پہلے بھی میونسپل کمیٹی میں بحیثیت چیف آفیسر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...