شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سابق صوبائی وزیراور علیم خان گروپ کے ترجمان میاںخالدمحمود نے کہا ہے کہ عمران خان کاطرز سیاست ملک میںانتشار اور فساد پھیلانا ہے جس کی حوصلہ شکنی کرنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے عمران خان سے اختلاف ذاتیات پر نہیں بلکہ نظریات پر ہے جس شخص نے اپنے محسنوں کیساتھ بیوفائی کی ہو وہ کس طرح کسی اور سے وفا کی امید رکھتا ہے جہانگیرترین اور علیم خان نے عمران خان کواقتدار میں لانے کیلئے اپنے وسائل کو پانی کی طرح بہا دیا مگر اقتدار میںآکر عمران خان نے اپنے انہی محسنوں کو دیوار کیساتھ لگا کر سب سے پہلے خود بیوفائی اور غداری کی روایات قائم کی ڈی سیٹ ہونیوالے ارکان اسمبلی کا سپریم کورٹ میںرجوع کرنے کا فیصلہ علیم خان کریںگے جس کیلئے مشاورت کاعمل جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہال میں سابق کونسلر اور کارکنوںسے خطاب کرتے کیا اس موقع پر میاں تیمورخالد،چودھری امجدعلی گادھی ، سردار ریاض ڈوگر، صغیر احمد بھٹہ ،میاںمنیر ،ڈاکٹر ہاشم مقبول ، عید محمد خان ، حاجی جمیل ، شہروز گجر، ملک ریاض ودیگر موجودتھے۔
عمران خان سے اختلاف ذاتیات پر نہیں نظریات پر ہے:خالد محمود
Jun 01, 2022