اوچھے ہتھکنڈو ں سے تحریک آزادی کشمیرکوسبوتازنہیں کیاجاسکتا:جمیل احمد

کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی) جمیل احمد چیئرمین قران وسنہ موومنٹ کوٹرادھاکشن‘ محمد اعظم اور محمد اسلم پیارا نے کشمیری رہنمایاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے عمرقید کی سزاپر درعمل دیتے ہوے کہاکہ بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ اوچھے ہتھکنڈو ں سے تحریک ازادی کشمیرکوسبوتازنہیں کیاجاسکتا۔ کشمیر کا بچہ بچہ بھارت کے ظلم وستم کے خلاف کھڑاہوچکا ۔ بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی اور تحریک آزادی کشمیر کو کبھی بھی خاموش نہیں کراسکتا۔

ای پیپر دی نیشن