کراچی(کامرس رپورٹر)لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (لاٹی) کے وفد سے پولیس اور رینجرز کے افسران کی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران تاجروں نے پولیس و رینجرز کی کارکردگی کو سراہا۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے اس موقع پر کہا کہ انڈسٹریل زون کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کیے جائینگے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں اور پولیس پیٹرولنگ کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صدر لاٹی زین بشیر نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی بدولت شہر میں امن آیا ہے اور پولیس ورینجرز کیساتھ مل کر مزید اقدامات کیے جائینگے۔ انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کے خلادف ملیرپولیس کی کارکردگی بہتر ہے جبکہ 15 کا ریسپانس لانڈھی کے صنعتی علاقوں میں بہترہوا ہے۔
لانڈھی ایسوسی ایشن کے وفد سے پولیس اور رینجرز کے افسران کی ملاقات
Jun 01, 2022