شیل کا ڈی ایچ اے میں انٹیگریٹڈ ریٹیل آؤٹ لیٹ کا افتتاح

Jun 01, 2022

کراچی(کامرس رپورٹر)شیل پاکستان لمٹیڈ نے حال ہی میں تزئین و آرائش کے بعد اپنے انٹیگریٹیڈ ریٹیل آؤٹ لیٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔ ایس پی ایل ڈیفنس سروس اسٹیشن کے نام سے یہ ریٹیل آؤٹ لیٹ خیابان بحریہ، ڈی ایچ اے فیز 5، کراچی میں واقع ہے۔نئی ریٹیل آؤٹ لیٹ از سرے نو تعمیر کی گئی ہے اور اس میں شیل ریچارج نصب کرنے کے علاوہ شیل سیلیکٹ آؤٹ لیٹ کو بھی وسعت دی گئی ہے اور پہلے سے زیادہ  بڑی شیل کار واش کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ایس پی ایل ڈیفنس سروس اسٹیشن میں نیا اضافہ صاف ترایندھن اور دوران سفر آٹو موبیل سروسز کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنا ہے۔ اس آوٹ لیٹ میں ایک نیا اضافہ شیل ریچار ج ہے جو فی الحقیقت الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن ہے۔یہ شہر میں الیکٹرک وہیکل چارج کرنے کی تیسری سہولت ہے جسے کے الیکٹرک کے تعاون سے نصب کیا گیا ہے اور اس کا مقصد پاکستان کی ترقی کو توانائی کی فراہمی کی حکمت عملی سے جوڑنا ہے۔ یہ ریٹیل آؤٹ لیٹ شمسی توانائی سے چلتی ہے جس کے لیے 45کلو واٹ کا سولر پینل کے - سولر (K-Solar)کے تعاون سے نصب کیا گیا ہے تاکہ صاف تر توانائی کے وسائل مہیا کیے جا سکیں اور عمدہ کارکردگی کے حامل بلا تعطل آپریشنز کے قابل بنایا جا سکے۔ ماڈرن شیل سیلیکٹ اسٹور اعلیٰ معیار کے  اسنیکس، بیوریجز اور گروسریز صارفین کو جدید شاپنگ کا باسہولت تجربہ فراہم کرتا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیل پاکستان لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر، وقار صدیقی نے کہا، ’’ہمیں ایس پی ایل ڈیفنس کے اطراف میں آباد مکینوں اور صارفین کو ایک نیا تجربہ فراہم کرتے ہوٗے خوشی ہو رہی ہے جو مصنوعات کی ایک ایسی وسیع رینج کی تلاش میں ہیں جو ویلیو ایڈیڈ خدمات کا مجموعہ ہے اور جس میں صاف توانائی اور نقل و حمل  کے دیگر سولوشنز موجود ہیں۔ شیل ری چارج الیکٹرک گاڑیوں کے تیزی سے بڑھتے ہوئے طبقے کے لیے صاف ستھرے اور پائیدار توانائی کے مستقبل کی جانب ایک اور قدم ہے۔اس طرح کی ایجادات کے ساتھ، شیل پاکستان ملک اور اس کے لوگوں کی خدمت کے لیے پر عزم ہے۔‘‘کے الیکٹرک کے چیف فنانشل آفیسر، محمد عامر غازیانی نے کہا،’’شیل کے ساتھ کے الیکٹرک شراکت کاربن کے اخراج میں کمی کے ساتھ ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں اصلاحات کے ہدف کے قریب لے جا رہی ہے جو اس وقت ملک کے کاربن فٹ پرنٹ کا 46فیصد ہے۔ مستقبل پر نظر رکھنے والی کمپنی کے طور پر ، کے الیکٹرک قابل تجدید توانائی کا حصہ بڑھانے کے لیے بھی سر گرم ہے۔ تعاون کے اس جذبے کے ساتھ ہم پر امید ہیں کہ ہم قابل تجدید ذرائع کے ذریعے کاربن میں کمی کے لیے اپنے اہداف حاصل کریں گے اور ایک بہتر اور زیادہ پائیدار مستقبل کے لیے اس تبدیلی کی حمایت کے لیے  بنیادی ڈھانچہ تعینات کریں گے۔‘‘کے-سولر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ہاشم رضا نے کہا،’’کے-سولر کو خوشی ہے کہ اس نے بحریہ ، ڈی ایچ اے میں شیل کی الیکٹرک وہیکل چارجنگ سائٹ کو جزوی طور پر شمسی توانائی کی فراہم کے ذریعے پائیدار نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں