کراچی (کامرس رپورٹر) ایف پی سی سی آئی نے وزیر خزانہ کو ان کے وعدے کی یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ ٹیئرون ریٹیلرز کے علاوہ دیگر ریٹیلرز کے لیے فکسڈریٹ کی بنیاد پر آسان ٹیکسیشن نظام متعارف کرائیں گے۔ قائم مقام صدرایف پی سی سی آئی سلیمان چاولہ اور نائب صدر انجینئر ایم اے جبار نے بھی ریٹیلرز کے لیے ڈاکومنٹیشن کے ذریعے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کی ضرورت پرزور دیا ہے تا کہ ٹیئرون کے علاوہ ایک فکسڈ ٹیکس کی شرح کی بنیاد پر آسان ٹیکسیشن نظام وضع کیا جا سکے۔سلیمان چاولہ نے چھوٹے ریٹیلرزکے لیے فکسڈ ٹیکس نظام متعارف کروانے کی قابل ستا ئش پیشکش پر وزیر خزانہ کی تعریف کرتے ہوئے احتجاج ، تنازعات اور تضادات پر قابو پانے کے لیے ان کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے ۔
ایف پی سی سی آئی کا آسان اور فکسڈ ٹیکس نظام کی ضرورت کا پُرزور مطالبہ
Jun 01, 2022