لاہور (خصوصی نامہ نگار )چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلا نی کی ہدایات پر چیف ایگز یکٹو پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کرتارپور رانا شاہد نے پراجیکٹ یونٹ میں بجلی اور ڈیزل کی مد میں سالانہ 50 لاکھ سے زا ئد اخراجات کی بچت کے اقدامات ، غیر ضروری لائٹس بند اور اضافی جنر یٹر کو سو ئچ آف کر دیا گیا۔ ترجما ن بورڈ کے مطابق ملک کو درپیش انر جی بحران سے نمٹنے کیلئے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔ غیر ضروری 186 سٹریٹ لائٹس بند کرنے کے علاوہ 2 جنریٹر بھی سو ئچ آف کر دئیے گئے ہیں جبکہ تمام فعال لائٹس کو بروقت بند کرنے اور چلانے کیلئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ سی ای او رانا شاہد سلیم نے بتایا کہ ان اقدامات سے بجلی کی مد میں ایک لاکھ 73 ہزار روپے ماہانہ جبکہ ڈیزل کی مد میں 4 لاکھ 24 ہزار ماہانہ بچت ہو گی جبکہ مجموعی طور پر 50 لاکھ 98 ہزار 680 روپے کی سالانا بچت ہو گی۔ انکا مزید کہنا ہے کہ کرتا ر پور راہداری پوری دنیا خاص طور پر سکھ قوم کیلئے مذ ہبی سیاحت کا مر کز اور خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اسکی دیکھ بھال اور بہتر انتظامات کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ممبران و مقامی افسران و ملازمین نے سی ای او کے ان اقدامات کی بھر پور الفاظ میں تعریف کی ہیں۔
کرتارپور:، بجلی کیبچت کیلئے186 سٹریٹ لائٹس ، 2 جنریٹر بند
Jun 01, 2022