حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ اور معروف مذہبی اسکالر بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی نے کہا ہے کہ موجودہ استحصالی نظام کے باعث وطن عزیز میں غریب غریب ترین اور امیر امیر ترین ہوتاچلا جارہاہے اگرہم نے اس استحصالی نظام کا خاتمہ نہ کیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی میں جس برق رفتاری سے اضافہ ہورہاہے اس سے غریب کی کمرٹوٹ گئی۔ جبکہ استحصال کرنے والے طبقات کی دولت گنتی سے باہر ہوتی چلی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ جب کسی معاشرہ سے عدل وانصاف اٹھ جاتا ہے توپھر اسکا قائم رہنا محال ہوجاتاہے ۔آج وطن عزیز جن گھمبیر بحرانوں سے گذر رہا ہے ایسے حالات میں باکرداراور دیانتدار قیادت ہی ملک کو ان بحرانوں کے بھنور سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرسکتی ہے۔
استحصالی نظام کا خاتمہ نہ کیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا: بیرسٹر وسیم الحسن
Jun 01, 2022