سرکاری ہسپتالوں کی کنٹینوں پر لوٹ کھسوٹ سے عوام کو بچایا جائے:ناظم شوکت

Jun 01, 2022

لاہور (کلچرل رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے سرکاری ہسپتالوں کی کنٹین پر غیر معیاری اشیاء اور ریٹ سے زائد نرخوں کی فروخت پر ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹینز پر صفائی و ستھرائی کے ناقص انتظامات ہیں۔ ہسپتالوں میں لوگ پریشانی کے عالم میں آتے ہیں۔ ٹھیکیداروں کی لوٹ کھسوٹ سے عوام کو بچایا جائے۔ درخواست ہے کہ اوورچارجنگ کرنے والوں کے ٹھیکے منسوخ کئے جائیں۔

مزیدخبریں