نواںکوٹ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اشفاق پپو مہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے غیور عوام اپنی محب وطن قیادت کو جن شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کررہے ہیں وہ قوم کے ن لیگ پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو پوری قوم سراہتی ہے تحریک انصاف نے اپنے دور اقتدار میں کشکول اٹھاؤ اور بھکاری بن جاؤ کی پالیسی اختیار کئے رکھی اور ملکی تاریخ کے ریکارڈ قرض حاصل کرنے کے باوجود ملکی ترقی کے حوالے سے کوئی ایک تعمیر ی اقدام نہیں اٹھایا الٹا ملکی مسائل میں اضافہ کیا اور عوام کو ریلیف دینے کی بجائے قوم کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔
موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو پوری قوم سراہتی ہے :اشفاق پپو مہر
Jun 01, 2022