پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں پھنسایا: نواز شریف‘ ساجد میر کی ملاقات 

Jun 01, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے اشتراک سے ملک کو بحران سے نکالیں گے۔ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں پھنسایا۔ مسائل کا حل اکیلے ایک جماعت نہیں نکال سکتی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر، سینیٹر حافظ عبدالکریم، رانا شفیق پسروری اور عبدالشکور نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی۔ سینیٹر اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کردیا اور دوست ممالک کو دور کیا گیا۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان کی ذمہ دار عمران حکومت ہے اور ورثے میں ملے مسائل کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔
نواز شریف

مزیدخبریں