ایمبولینس سروس 1122 جلد سندھ بھر میں شروع ہو گی : ڈاکٹر عذرا پیچوہو 


کراچی (نیوز رپورٹر) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ایمبولینس سروس 1122 جلد سندھ بھر میں شروع کردی جائے گی، یہ سروس ورلڈ بنک کے تعاون سے شروع کی جارہی ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عذرا پیچوہو نے کہا کہ 50 ایمبولینسز کراچی آئی ہیں مزید 230 ایمبولینس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایمبولینس کے آنے سے سندھ میں ریسکیو کے عمل میں بہتری آئے گی، اس سروس سے شعبہ صحت کو بھی بہت فائدہ پہنچے گا۔ عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے نمائندے نے ایمبولینسوں کی چابیاں وزیر اعلی سندھ کے سپرد کردی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن