93 مویشی منڈیوں کی نیلامی :3ارب 43کروڑ 13لاکھ روپے کی بولیاں 

لاہور(خبر نگار)پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی(پی سی ایم ایم ڈی سی)کی زیر نگرانی 121مویشی منڈیوں کی نیلامی کا عمل 7روز تک جاری رہا۔ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کوثر خان کا کہنا ہے کہ 121مویشی منڈیوں میں سے 93مویشی منڈیوں پر 3ارب 43کروڑ 13لاکھ روپے کی بولیاں موصول ہوئی جبکہ 28مویشی منڈیوں کی نیلامی آئندہ ماہ کی جائیں گی جس کی ریزور پرائس 60کروڑ روپے سے زائدہے۔ جس سے گورنمنٹ آف پنجاب کو مزید ریونیو حاصل ہوگا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اسد رحمان گیلانی اور ڈا ئریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کوثر خان کی زیر صدار ت پنجاب بھر کی مویشی منڈیوں کی نیلامی کی گئی۔ لاہورڈویژن کی 4مویشی منڈیاں ایک ارب 16کروڑ میں نیلام کی گئی۔ شاہ پورکانجراں مویشی منڈی کی بولی90کروڑ 21لاکھ لگا کر ظہیر مغل کامیاب قرار پائے۔ شیخوپورہ ماڈل کیٹل مارکیٹ کی بولی 25کروڑ 50لاکھ 50ہزار  لگا کر حاجی اسماعیل کامیاب قرار پائے۔ مویشی منڈی ننکانہ صاحب کی بولی 18لاکھ لگا کر جاوید اقبال کامیاب قرار پائے۔گوجرانوالہ ڈویژن کی مویشی منڈی گجرات کی بولی  13کروڑ 55  لاکھ لگا کر مجاہد اشرف کامیاب قرار پائے۔

ای پیپر دی نیشن