بلا جواز چیکنگ :فلورملزمالکان کا آٹے کی سپلائی روکنے کا الٹی میٹم 

Jun 01, 2022

لاہور(کامرس رپورٹر) فلورملزمالکان نے سرکاری انتظامیہ کی جانب سے بلا جواز چیکنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آٹے کی سپلائی روکنے کا الٹی میٹم دیا ہے جبکہ محکمہ خوراک اور اسسٹنٹ کمشنرز کے چھاپوں کیخلاف فلور ملزمالکان کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ فلور ملزمالکان کاکہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کی جانب سے بلا جواز چیکنگ کی جارہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو ملز کے گیٹ پر آٹا دیں گے وہ خود مارکیٹ میں سپلائی دیں۔ فلورملز پر چھاپوں کے ذریعے خوف وہراس پھیلایا جارہا ہے۔ بھتہ خوری کی جا رہی۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک طاہر نے کہا ہے کہ میانوالی میں راولپنڈی جانے والی پرمٹ شدہ گندم کی گاڑیوں سے 20 ہزار روپے لئے جا رہے ہیں۔فلورملز محکمہ خوراک کو فلمزسافٹ ویئر پر تمام تفصیلات فراہم کرتی ہیں۔اجلاس میںصورتحال پر غور کے بعد احتجاجی حکمت عملی طے ہوگی۔ ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما عاصم رضا ملک نے کہا کہ حکومت مارکیٹ میں سپلائی چیک کرے ملز پر چھاپوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔

مزیدخبریں