لاہور (نیوز رپورٹر )شیخ زاید ہسپتال لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر صبغہ ذوالفقار چیئرپرسن اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور کی زیر نگرانی شعبہ جنرل سرجری و سرجیکل آنکالوجی کے زیر انتظام چھاتی کے سرطان کی تشخیص اور علاج و معالجہ کی فراہمی کے حوالے سے ون ونڈو ’’بریسٹ کلینک‘‘کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا افتتاح پروفیسر معید اقبال قریشی اور پروفیسر ہارون جاوید مجید سربراہ شعبہ جنرل سرجری و سرجیکل آنکالوجی شیخ زاید ہسپتال لاہور نے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر محمد عمران انور، ڈاکٹر عون جمال گل جنرل سیکرٹری ایس او ایس پی کے سمیت ڈاکٹرز، نرسز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر چھاتی کے سرطان کی جلد مینجمنٹ کے حوالے سے سمپوزیم کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر کے معروف کینسر سرجنز نے شرکاء ڈاکٹرز صاحبان کو سیر حاصل معلوماتی لیکچرز دئیے۔پروفیسر ڈاکٹر صبغہ ذوالفقار، چیئرپرسن اینڈ ڈین کا کہنا تھا کہ ہر 9 میں سے 1 خاتون میں چھاتی کا کینسر ہونے کا خطرہ ہے۔
ہمارا اس بریسٹ کلینک کے قیام کا مقصد خواتین میں چھاتی کے سرطان کے شبہ کی صورت میں ایک ہی چھت تلے جلد تشخیص اور علاج و معالجہ فراہم کرنا ہے۔