کوٹ ادو(خبر نگار)مخالفین نے زمیندار پر خونخوار کتاچھوڑ دیا تفصیل کے مطابق موضع دائرہ دین پناہ چاہ گنجی والا کے رہائشی زمیندار ثناء اللہ تھہیم کی بھٹی برادری کے ثناء اللہ بھٹی سے مخالفت چلی آ رہی تھی،گزشتہ روز ثناء اللہ تھہیم صبح اپنے رقبہ پر جا رہا تھا کہ ثنا اللہ بھٹی کے گھر کے آگے گزرنے پر اس نے بھائی رضاء اللہ بھٹی اور مظہر بھٹی کے ہمراہ خونخوار پالتو کتا چھوڑ دیا،کتے نے زمیندار کی بائیں ٹانگ کی پنڈلی کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا،پولیس نے متاثر ہ کی مدعیت میں کتا مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔