بورے والا(نامہ نگار)الیکشن ٹریبونل نے لیگی ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں کے خلاف نااہلی کے لئے دائر پٹیشن خارج کردی،تفصیلات کے مطابق این اے 162 بورے والا سے مسلم لیگ(ن) کیرکن قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں کے خلاف 2018 میں انکی مد مقابل امیدوار پی ٹی آئی راہنماء عائشہ نذیر جٹ نے الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداری دائر کرتے ہوئے ان پر اثاثہ جات چھپانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی سماعت کے بعد آج الیکشن ٹریبونل لاہور کے جسٹس عاصم حفیظ نے فیصلہ سناتے ہوئے اسے خارج کردیا اس فیصلہ کے بعد چوہدری فقیر احمد آرائیں نے کہا کہ ہم الیکشن ٹریبونل اور عوام کی عدالت میں بھی سرخرو ہوئے ہیں۔
الیکشن ٹربیونل نے لیگی ایم این اے چودھری فقیر ارائیں کے خلاف نااہلی کی پٹیشن خارج کر دی
Jun 01, 2022