سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی  و دیگر کے خلاف چیک باؤنس کا مقدمہ 

Jun 01, 2022


لاہور (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی سمیت 8 افراد کے خلاف 30 لاکھ کا چیک باؤنس ہونے کے باعث بہار کے بیگوسرائے سی جے ایم کورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزموں کے خلاف عدالت میں دھوکا دہی کی دفعہ 138 کے تحت شکایت درج کروائی گئی ہے۔ نیرج کمار نیرالا نے الزام لگایا کہ ہماری کمپنی کو 36 لاکھ 86 ہزار روپے دئیے گئے تھے تاہم متعدد بار عدم تعاون پر اور قانونی نوٹس کا جواب نہ دینے پر کمپنی کی جانب سے مقدمہ درج کروایا۔

مزیدخبریں