کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کے زیر اہتمام نرسز ڈے کی مناسبت سے سیمینار  

Jun 01, 2022

 لاہور (نیوز رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کے زیر اہتمام نرسز ڈے کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل تھے۔اس موقع پر سابقہ پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی پروفیسر اسد اسلم خان،  ڈین پبلک ہیلتھ پروفیسر سائرہ افضل، ڈین نرسنگ پروفیسر بلقیس شبیر،  پرنسپل کالج آف نرسنگ/ ڈی جی نرسنگ پنجاب مسز کوثر تسنیم سمیت نرسز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوسے منتقل کرکے یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے مستقبل میں نرسنگ میں پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرام کروائے جائیں گے۔  اس موقع پر پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویڑن سائنسز پروفیسر زاہد کمال صدیقی کا کہنا تھا کہ میڈیکل فیلڈ نرسز  کے بغیر  نامکمل  ہے ۔تقریب کے آخر میں نرسنگ کے شعبے میں پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والی نرسز میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔

مزیدخبریں