اسلام آباد (خبرنگار) قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار866 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا، اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.44 فیصد رہی جبکہ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا