لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے قتل کے مقدمے میں 2 ملزمان راشد اور ساجد کو ٹھوس ثبوت کی عدم موجودگی پر بری کر دیا،ملزمان کے وکیل فیصل باجوہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بااثر مدعی کے دبائو پر انہیں ملوث کیا، پراسکیوشن ریکارڈ کے مطابق ملزموں پر نیو لاہور سٹی کے جنرل منیجر احمد رضا کو قتل کرنے کا الزام تھا، ملزمان کیخلاف تھانہ سندر میں 2015 میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے کا تیسرا ملزم نصراللہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا، وقوعہ کے گواہان کے بیانات میں تضاد ہے، موقع پر بھی موجود نہیں ہیں۔
، پولیس نے مقدمے میں ملزمان کیخلاف فرضی ثبوت تیار کئے۔