سزا یافتہ مجرم ‘کیس ملتان سے لاہور ہائیکورٹ منتقل کرنے کی درخواست‘فریقین سے جواب طلب

Jun 01, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ملتان جیل سے لاہور جیل منتقل کئے جانے والے مجرم آصف کی فوجداری اپیل ملتان بنچ سے لاہور ہائیکورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست پر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرلیا ،عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا گیا کہ ملتان جیل سے سزا یافتہ مجرم کو لاہور جیل میں شفٹ کرنے کی درخواست پر مجرم کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا گیا ہے ، مجرم کی ساری فیملی لاہور منتقل ہوچکی ہے ،مجرم کی اپیل ملتان میں زیر سماعت ہے ، ملتان میں اپیل کی چارہ جوئی کرنے والا کوئی موجود نہیں ہے،استدعا ہے کہ عدالت ملتان بنچ سے اپیل کو لاہور ہائی کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں