لاہور (نیوز رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق صدر لاہور غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ فسطائیت پر مبنی کرپٹ حکومت قومی خزانہ لوٹنے کے بعد اب لوگوں کے آئینی اور جمہوری حقوق پر بھی ڈاکہ ڈال رہی ہے۔ پرامن جلسے ،احتجاج اور دھرنے ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ ہم اپنے اس حق پر کسی کو ڈاکہ نہیں دالنے دیں گے۔ ہمارے پرامن مارچ کو روکنے کیلئے جس ریاستی جبر اور ظلم کا مظاہرہ کیا گیا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔