لاہور (خصوصی نامہ نگار )پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدشاداب رضانقشبندی نے کہا کہ نفاذ اسلام کانفرنس 4جون بعد نماز مغرب ایوان اقبال لاہورمیں ہو گی۔ پاکستانی وفد کے اسرائیلی دورے اور اسرائیلی صدر سے ملاقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت دورہ ٔاسرائیل سے متعلق اصل حقائق قوم کے سامنے لائے۔ بیک ڈور ڈپلو میسی کے ذریعے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔