مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی)اسرائیلی فوج نے قبرص میں نئی فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ ایک ماہ طویل جاری رہنے والی ان مشقوں میں حصہ لینے والے فوجیوں کو لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے خلاف جنگ اور ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تربیت دی جائے گی۔اسرائیل کے موقر انگریزی اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق اسرائیلی اور قبرصی افواج کی مشترکہ مشقیں کل اتوار سے جاری ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد حزب اللہ اور ایران جیسے دشمنوں کے علاقے میں آپریشنل مشنز میں افواج کی تیاری اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
اسرائیل/ مشقیں