راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے صوبہ پنجاب میں پہلی بار عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک ہیڈکواٹر راولپنڈی میں 24گھنٹے لائسنسنگ کی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کر دیا ،پہلے مرحلہ میں شام و رات کے اوقات میں ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، تجدید لائسنس و انٹر نیشنل لائسنس کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اب طالبعلم، کاروباری و نوکری پیشہ افراد دفتری اوقات کے بعد بھی فراہم کردہ لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔
ٹریفک ہیڈکواٹر راولپنڈی میں 24گھنٹے لائسنسنگ کی سہولیات کی فراہمی شروع
Jun 01, 2022