کنوئیں کی کھدائی کے دوران شہری کو گولی مارنے میں ملوث ملزم گرفتار نہ ہوسکا 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )تھانہ سہالہ کے علاقے میں کنوئیں کی کھدائی کے دوران معمولی تنازعہ پر شہری کو گولی مارنے میں ملوث ملزم گرفتار نہ ہوسکا پولیس کی مقدمہ درج کرکے خاموشی پر مدعی پارٹی پریشان ہوگئی محمد سمیع نے تھانہ سہالہ پولیس کو بتایا کہ میرے والد عبدالقیوم کیانی گھر میں واقع کنوئیں کی کھدائی کروارہے تھے کہ تھوڑی دیر بعد نثار نامی شخص ادھر آگیا اور جھگڑا شروع کردیاجس نے رائفل 12 بور سے فائرنگ کرکے میرے والد کو زخمی کردیاجو پمس ہسپتال میں دس بارہ روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے پولیس کی جانب سے مقدمہ تو درج کرلیا گیا لیکن تاحال ملزم کو گرفتارنہیں کیا گیامتاثرہ خاندان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم کے ورثاء اسے بیمار ظاہر کرکے مقدمے کا رخ کسی دوسری جانب موڑنے کیلئے کوشاں ہیں پولیس فوری ملزم گرفتار کرے ۔

ای پیپر دی نیشن