ایشیا ہاکی کپ ‘بھارتی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان آج پانچویں پوزیشن کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔ عمان نے میزبان انڈنیشیا کو ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی ۔ فاتح ٹیم نے دو صفر سے کامیابی سمیٹی ۔ جکارتہ میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز بھارت اور جنوبی کوریا کا میچ چار چار گول سے برابر رہا جس کی وجہ سے بھارت فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ۔ ملائیشیا نے جاپان کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی ۔ بھارت اور جاپان آج تیسری پوزیشن کیلئے کھیلیںگے ۔ فائنل ملائیشیا اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...