لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سری لنکن ویمنز ٹیم کے مابین ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، اس موقع پر قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور مہمان ٹیم کی قائد چماری اتاپتو نے ٹرافی کیساتھ خصوصی فوٹو شوٹ کرایا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون سیریز کا آغازآج سے کراچی میں ہوگا۔کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ مہمان ٹیم کیخلاف ٹوٹنی سیریز جیتنے سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا اور وہ ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔ یہ سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور اس کا ہر پوائنٹ ہمارے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اگلے ورلڈکپ میں براہ راست شامل ہوں۔ دوسرا ون ڈے تین جون جبکہ پانچ جون کو تیسرا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا۔