تمباکوزہرقاتل، ہمیں اس کے مضر اثرات سے بچایاجائے، طلباءوطالبات

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) "ورلڈ نوٹوبیکوڈے"کے موقع پر طلباوطالبات نے تمباکومصنوعات کوزہر قاتل قرار دیااورحکومت سے اپیل کی کہ خداراہمیں تمباکومصنوعات کے مضر اثرات سے بچایاجائے ،یہ ہماری ترجیح نہیں ،ہمیں پڑھناہے اورپاکستان کاروشن مستقبل بنانا ہے ،تمباکوکااستعمال نشے کی جانب پہلاقدم ہے ،ہم روشن راستوں کے مسافر ہیں، لیکن ہمارے ساتھی طلباءآگہی وشعور کی کمی کی وجہ سے تمباکومصنوعات کااستعمال شروع کرتے ہیں اورتعلیم سے دور ہوجاتے ہیں۔
،پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثناءاللہ گھمن کی زیر قیادت "ورلڈ نوٹوبیکوڈے"کے موقع پرمختلف تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات اوراساتذہ کے ہمراہ واک کااہتمام کیاگیا،جس میں بچوں اوربچیوں نے شرکت کی ،اس موقع پرسکول کے اساتذہ اورسٹاف ممبران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ،پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثناءاللہ گھمن نے کہاکہ پناہ 39سال سے عوام کو قلبی امراض سمیت بہت سی مہلک بیماریوں اوران کی وجہ بننے والے عوامل پرآگہی دے رہاہے 

ای پیپر دی نیشن